پارہ عم کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ اور تفسیر کورس
in Al QuranAbout this course
- کورس کا تعارف
پارہ عم قرآنِ مجید کا 30واں حصہ ہے جس میں مختصر سورتیں شامل ہیں، جو بنیادی اسلامی عقائد، آخرت، اور اخلاقی تعلیمات پر مشتمل ہیں۔ یہ کورس طلبہ و طالبات کو پارہ عم کی سورتوں کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ، ان کی تفسیر اور اہم مضامین کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کورس کا مقصد قرآن فہمی کو آسان اور عملی بنانا ہے تاکہ طلبہ روزمرہ زندگی میں قرآن کی ہدایات کو اپناسکیں۔
اہداف و مقاصد
لفظی ترجمہ: ہر آیت کا لفظی ترجمہ سکھانا تاکہ طلبہ قرآن کے الفاظ اور زبان کی باریکیوں کو سمجھ سکیں۔
بامحاورہ ترجمہ: آیات کا بامحاورہ ترجمہ پیش کرنا تاکہ جدید اور سادہ زبان میں قرآن کا پیغام سمجھا جا سکے۔
تفسیر: سورتوں کی تشریح کرنا، ان کے تاریخی پس منظر اور اہم موضوعات کو بیان کرنا۔
عقائد کی وضاحت: قرآن میں بیان کردہ بنیادی اسلامی عقائد کی وضاحت کرنا، جیسے توحید، رسالت، اور آخرت۔
عملی نصائح: قرآن کی آیات سے حاصل ہونے والی عملی نصائح کو زندگی میں اپنانے کے طریقے سکھانا۔
کورس کا طریقہ کار
لیکچرز: ہر سیشن میں آیات کا لفظی ترجمہ، بامحاورہ ترجمہ، اور تفسیر بیان کی جائے گی۔
سوال و جواب : ہر سیشن کے اختتام پر طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے تاکہ ان کے ذہنی اشکالات دور ہوسکیں اور سوالات پوچھنے کے لئے کورس فورم اور اسپورٹ کا آپشن ہر طالب/طالبہ کے پاس موجود ہوتا ہے ۔
کوئزاور اسائنمنٹس
ہر سیشن کے آخر میں چند سوالات پوچھے جائیں گے تاکہ ہمیں اندازہ ہونا چاہئے کہ طالب /طالبہ کے تصوررات واضح ہوگئے ہیں یا نیہں ۔
Suggested by top companies
Top companies suggest this course to their employees and staff.


FAQ
Comments (5)
السلام علیکم
❤ ماشااللہ
بہت اچھا کورس ہے امید ہے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
اللہ تعالی ہمیں دین کی خدمت کے لئے چن لیں
جزاک اللّہ خیراً کثیرا واجراً کبیرا واحسن
Great
ماشاء اللہ بھت اچھا کورس اللہ پاک ہمیں سیکھنے سمجھنے اور عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین

اللہ تعالی قبول فرمائیں آمین
ماشاء اللہ
وحی کی ضرورت اور اہمیت پر تفصیلی گفتگو ہے
اس لیکچر میں حضرو اقدرس صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر وحی نازل ہونے کے طریقے بتائے گئے ہیں
اس لیکچر میں نزول قرآن مجید کی تاریخ بیان کی جائے گی
اس لیکچر میں ہم احزاب ، منزل،اجزا، پارے ،رکوع ،رموز اوقاف کے بارے میں پڑھیں گے
اس لیکچر میں ہم علم تفسیر کے بارے پڑھیں گے
لفظی و بامحاورہ ترجمہ
سورت النباء تفسیر
سورت النازعات لفظی وبامحاورہ ترجمہ
سورت النازعات تفسیر

Bhot acha course h
Allah humy sekhny ki tofeek ataa farmaye